vosa.tv
Voice of South Asia!

کرسمس کی خوشیاں،نیویارک میں پاکستانی خواتین نے تحفے بانٹ دئیے

0

نیویارک میں پاکستانی خواتین پر مشتمل تنظیم نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل نے کرسمس اور ہالیڈیز کی مناسبت سے ضرورت مند افراد میں کمبل جبکہ بچوں میں کھلونے تقسیم کردیے۔ضرورت مندوں میں  موسمِ  سرما کی تعطیلات  اور کرسمس کی مناسبت سے خوشیاں  بانٹنے کے  لیے  بروکلین میں واقع کونی آئی لینڈ ایونیو پرنیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل نےاسٹال لگالیے اور سینکڑوں خاندانوں میں کمبل اور بچوں میں کھلونے  تقسیم کیے ۔تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور کچھ امریکی افیشل  بھی پہنچے اور تحفے تحائف بانٹنے میں حصہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کمیونٹی ضرورت مندوں  کے  چہروں پر خوشیاں  بکھیرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہی۔بروکلین کے مختلف علاقوں سے ضرورت مند افراد بڑی تعداد میں کونی آئی لینڈ ایونیو پر جمع ہوئے اور تحائف وصول کیے جبکہ  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دیگر  تنظیموں کے  سربراہان اور نمائندوں بھی موجود تھے۔اس موقع پر نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل کی چیئر پرسن راحیلہ اسلم،ڈاکٹر سلمیٰ کوثراور دیگر کا کہنا تھا کہ ہم  پیار محبت  بانٹنے اور امن کا پیغام  پھیلانے پر یقین  رکھتے ہیں۔نیولائف منارٹی ہیومن رائٹس کونسل  کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مینٹل  ہیلتھ  کے مسائل اور  گھریلو تشدد کے  تدارک کے  ساتھ ساتھ کمیونٹی کی خواتین کو  بااختیار بنانے کے لیے بھر پور کردار اداکریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.