پاکستان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت261ویں کور کمانڈرز کانفرنس
پاکستان فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)کی زیر صدارت دو روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،شرکاء کانفرنس نے کہا کہ پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔کانفرنس کے شرکاء نےکالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں، وہاں سے آزادی کیساتھ کارروائیوں اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سیکیورٹی کیلئےخطرہ قرار دے دیا ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت دو روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں شرکاء نے شہدائے پاکستان سمیت ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہداء کے ایصال و ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔شرکاء کانفرنس نے کہا کہ پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی“فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے، ذہنی اور جسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔