یوکرین کے لیے اسلحہ کی امداد کا آخری پیکج جاری
امریکہ نے رواں سال کے حوالے سے یوکرین کے لیے اسلحے کا آخری امدادی پیکج فائنل کر کے جاری کر دیا ہے۔ اس امدادی پیکج کی مالیت 250 ملین ڈالر ہے۔پیکج میں دفاعی نظام سے متعلق بارودی اسلحہ اور کئی جدید ہتھیار شام ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ یوکرین کے لیے رواں سال کا آخری پیکج ہونے کے ناطے مستقبل میں یوکرین کے لیے امداد کا فیصلہ امریکی کانگریس کرسکے گی۔امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کی مدد کو اپنی ترجیح کے طور پر سامنے رکھا اور اسلحے کے علاوہ مالی امداد بھی مسلسل جاری رکھی۔ اگرچہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران یوکرین کسی قدر امریکی نگاہوں سے اوجھل ہو گیا۔لیکن امریکہ میں دائیں بازو کی ریپبلکن پارٹ نے اس کم ازآخری امدادی کوشش کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کی ہے۔امریکی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس آخری امریکی پیکج میں ائیر ڈیفنس کے نظام کے علاوہ 155 ایم ایم اور 105 ایم ایم کے توپوں کے گولے بھی یوکرین کو روس کے خلاف فراہم کے جائیں گے۔یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کے صدراتی معاون اینڈرے یرمارک نے امریکی امدادی پیکج کا خیر مقدم کیا ہے۔