پیپلزپارٹی برلن کے زیراہتمام شہیدبینظیربھٹو کی 16 ویں برسی کی تقریب
پیپلزپارٹی برلن کے زیراہتمام شہیدبینظیربھٹو کی 16 ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ مقامی ہوٹل میں سنئیر رہنماء اسماعیل قیصر کی صدارت میں منعقد کی گئی، اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے سینئیر رہنماؤں،اردو اداب کے پروفیسر سرور غزالی پیپلز یوتھ کے نوجوان قیادت نے شرکت کی تقریب میں بینظیر بھٹو شہید سمیت پارٹی کارکنان بلند درجات کے لیے دعائیں کرائی۔شہیدبینظیربھٹو کی 16 ویں برسی کے موقع پر سنئیر رہنما مجاہد شاہ اور سابق انفارمیشن سیکرٹری ظہور احمد اور نائب صدر برلن عابد حسین بلوچ نےاپنے خیالات کا اظہارکیا.نائب صدر عابد حسین بلوچ نے کہاکہ کہ بینظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں، بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا۔ 27دسمبر 2007 عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے۔چئیرمین پاکستان جرمن پریس کلب و سابق انفارمیشن سیکریٹری ظہور احمد نے بی بی کی 16 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تدبر اور فلسفہ مفاہمت دنیا کی مشترکہ میراث ہے،دختر مشرق کا میراث ملکی و عالمی سیاسی مشکلات کے متعلق قابل عمل لائحہ عمل بھی ہے۔مقررین نے اپنے خطاب میں شہیدبے نظیربھٹوکی عظیم قربانی کوسلام پیشں کیا. تقریب کے اختتام پر بینظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعافرمائی۔