vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی ملک کے لیے نقصان دہ قرار

0

 امریکہ کے سیاسی جریدے نے صدر جو بائیڈن کی سال 2023 کے لیے خارجہ پالیسی کو ناکام اور ملک کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن جنہیں پہلے ہی کئی مسائل کا سامنا ہے اب ملک کے اہم سیاسی جریدے ریسپانسیبل اسٹیٹ کرافٹ نے بائیڈن کی 2023 کے لیے خارجہ پارلیسی کو ناکام اور ملک کے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بائیڈن کی 2023 کی خارجہ پالیسی ملک کے لیے نقصانات سے بھری پڑی ہے اور اس پر ڈینگیں نہیں ماری جا سکتیں بالخصوص ایسے وقت میں جب 2024 کے انتخابات نزدیک آنے والے ہیں۔جریدے کے مطابق جوبائيڈن کی مقبولیت میں کمی آنے کی سب سے بڑی وجہ ان کی عمر، صحت اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے حملوں کے بارے میں ان کا موقف ہے جس کی وجہ سے ملک کا نوجوان طبقہ ان سے دور ہوا اور ان کی سیاسی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بائيڈن حکومت نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کے لحاظ سے نہ صر ف امریکہ کا وقار خاک میں ملا دیا بلکہ اس ملک کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم میں شامل کر دیا۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بائيڈن نے 2023 میں اپنی سفارت کاری سے زیادہ کام لینے کے بجائے حد سے زیادہ فوجی ہتھیاروں پر بھروسہ کیا اور اس کی بنا پر ہوسکتا ہے عوام بائيڈن کی خارجہ پالیسی کی تائيد نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.