کویت اور مصر میں کروناکے نئے وار سے سینکڑوں لوگ متاثر
کویت اور مصر میں بھی کرونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آگئے ۔ ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔کویتی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق کرونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں۔ترجمان کے مطابق اگر کوئی کرونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔دوسری جانب مصر کی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔علاوہ ازیں امریکا میں بھی کرونا کی جے این ون قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کرونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں، جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کرونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔