vosa.tv
Voice of South Asia!

ہاتھیوں کی خوبصورتی کا مقابلہ سلیفی کالی نے جیت لیا

0

نیپال میں  17ویں چتوان ہاتھی اور سیاحتی میلےکا انعقاد  ہوا ،سیلفی کالی نے ہاتھیوں کی خوبصورتی کا مقابلہ جیت لیا۔سیلفی کالی نے سورہا میں 17 ویں چتوان ہاتھی اور سیاحتی میلے میں منعقدہ ہاتھیوں کی خوبصورتی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 17 سالہ سیلفی کالی نے مقابلے میں چھ حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چتوان نیشنل پارک کے ایک سینئر ویٹرنریرین، بیجے کمار شریستھا نے صفائی، نظم و ضبط، سجاوٹ، آنکھوں کی چمک، عمر، اور جلد کی شفافیت جیسے معیارات کی بنیاد پر سیلفیکالی کو فاتح قرار دیا۔ یونائیٹڈ ایلیفنٹ آپریشن کوآپریٹیو سے وابستہ سیلفیکالی نے 500 میں سے 394 نمبر حاصل کیے۔اسی طرح چتوان نیشنل پارک کی 11 سالہ رمجھمکالی اور یونائیٹڈ ایلیفینٹ آپریشن کوآپریٹیو کی 22 سالہ سمریدھیکالی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیسٹیول کے اختتام پر تینوں ونرز کو 15,000 10,000 اور 5,000 روپے کا نقدی انعام دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.