vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ نے جوبائیڈن کو کرپٹ ترین اور نااہل صدر قرار دیا

0

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر اور اپنے حریف جو بائیڈن کو کرسمس کے موقع پر بھی نہ بخشا اور اپنے کرسمس پیغام میں تنقید کے تیر برسا دیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کرسمس کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نےالزام عائد کیا ہے کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے کرپٹ ترین اور نا اہل صدر ہیں۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن اپنے سیاسی مخالف کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں جب کہ وہ (ٹرمپ) ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ آئندہ سال ہونے والے صدارتی الیکشن کیلیے ریپبلکنز صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، دوسری جانب ٹرمپ کو کپیٹل حملہ کیس میں نا اہلی اور ٹیکس فراڈ سمیت متعدد مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.