vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈھاکہ:چواڈانگا 1 کےآزاد امیدوار کا مخالفین پر حملےکا الزام

0

چواڈانگا-1 حلقہ سے آزاد امیدوار دلیپ کمار اگروالا پر چواڈانگا کے نیو بھنڈاردہ علاقے میں مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔دلیپ کمار اگروالا نے الزام عائد کیا کہ عوامی لیگ کے انتخابی نشان کے حامیوں نے ان پر اور ان کے پیروکاروں پر حملہ کیا، ہتھیار پھینکے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔واقعے کے بعد مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فوری کاروائی کی گئی اور پولیس نے کشتی سے منسلک چار افراد کو حراست میں لے لیا جن میں علی حسن الزمان مانک، ضلع عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اور قطب پور یونین پریشد کے چیئرمین شامل ہیں۔چواڈانگا کے ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر کسنجر چکما نے پولیس سپرنٹنڈنٹ آر ایم فیض الرحمن اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔مزید بدامنی پر قابو پانے کے لیے حکام نے چواڈانگا شہر، شنک چندر یونین، اور قطب پور یونین سمیت کئی اہم علاقوں میں پولیس گشت بڑھا دیا ہے۔ نیو بھنڈاردہا گاؤں میں بھی گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ واقعے میں صدر افروزہ پروین، قائم مقام جنرل سیکریٹری علیزہ خاتون اور انتخابی کارکن نازنین اختر، رقیب، سلمان اور افل زخمی ہوئے ہیں۔اگروالا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک امیدوار کے طور پر عزت کی توقع کی تھی، لیکن میرے کارکنوں اور میں نے جو دشمنی اور بار بار جان لیوا  حملے برداشت کیےہیں یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔چواڈانگا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (کرائم اینڈ آپریشنز)، ناظم الدین الآزاد نے تص دیق کی کہ باضابطہ شکایت درج کرنے کے بعد  کارروائی جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.