سعودی عرب منعقدہ یوتھ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے
سعودی عرب مجلس پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ سنسنی خیز میچز بھی کھیلے گئے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں مجلس پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے منعقدہ یوتھ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں کرکٹ میچز کی افتتاحی تقریب میں یوتھ فورم کے سرپرست اعلیٰ سید ثاقب زبیر اور صدر محمد ابراہیم نے دیگر کے ہمراہ افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور باشعور ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے سپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحتمند تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مزید دلجمعی کے ساتھ آگے بڑھ سکیں اسپورٹس فیسٹیول میں مختلف کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچز بھی کھیلے گئے جس میں کھلاڑیوں نے سنسنی خیز مقابلوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا