کمپٹرولر نیویارک کی کوششیں رنگ لے آئیں
کمپٹرولر نیویارک کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ بریڈ لینڈر کی درخواست پر دس ملین ڈالرزکے فنڈز کی فراہمی سے پناہ کے متلاشی خاندانوں کے طلباء کا مستقل تاریک ہونے سےمحفوظ ہوگیا۔کمپٹرولر نیویارک بریڈ لینڈر نے کہا ہے کہ مجھے یہ بیان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ بینکس چانسلرز نے پناہ کے متلاشی خاندانوں کے طلباء کیلئے اسکولز کو فنڈز دینے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔ دس ملین ڈالرز فنڈزکی فراہمی سے طلباء کے اندراج کی تاریخوں میں توسیع ممکن ہوسکی ہے۔ جو طلباء کی تعلیمی اور سماجی طور پر ترقی کرنے میں مدد کا باعث بنی گی۔ بریڈ لینڈر کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل سب سے پہلے انتظامیہ نے پناہ کے متلاشی خاندانوں کے نئے آنے والے طلباء کی خدمت کرنے والے اسکولوں کیلئے اضافی فنڈز کی کمی کے خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا کیوں کہ تئیس ہزار سے زائد اضافی طلباء نیویارک سٹی کے اسکولوں میں داخلہ لے چکے ہیں ۔یہ آٹھ سالوں میں اسکولوں کے اندراج میں پہلی بار اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اقدام ان اسکولوں کیلئے بہت اہم ہے جو بے گھر ہونے والے طلباء کی خدمت کرتے ہیں بشمول تارکینِ وطن طلباء جنہیں نئی زبان سیکھنے، نئی ثقافت سے ہم آہنگ ہونے اور مستقل گھر کی تلاش جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔