vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی فاسٹ بولر خرم شھزاد کو فٹنس مسائل کا سامنا

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد جو دورۂ آسٹریلیا پرموجود ہے انکو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔

پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین کی شکایت کی تھی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے اور رپورٹ کا جائزہ لے کر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں خرم شہزاد نے 22 اور دوسری اننگ میں 16 اوورز کرائے تھے، انہوں نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.