vosa.tv
Voice of South Asia!

شمال مشرقی آسٹریلیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے سینکڑوں افراد کا انخلا

0

شمال مشرقی آسٹریلیا میں شدید سیلاب سے شہروں کا زمینی رابطہ  منقطع ہو گیا،رہائشیوں کو بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کیلئے نقل مکانی کر نا پڑی۔شمال مشرقی ریاست کوئنز لینڈ میں 300 سے زائد افراد کو  ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بچایا گیا، فوجی ہیلی کاپٹروں کو سیلاب سے منقطع علاقوں کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا۔ مشہور سیاحتی مقام کیرنزبھی سیلاب کے پانی سے تقریباً مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے ۔مقامی حکام نے بتایا کہ قصبے میں 40 گھنٹوں کے دوران تقریباً 600 ملی میٹر بارش ہوئی، جو  دسمبر کی اوسط سے تین گنا زیادہ ہے حکام کے مطابق، پورے خطے میں 14,000 سے زائد گھر  بجلی سے محروم ہیں۔ کئی دیہی علاقوں میں مگرمچھوں کو سیلاب کے پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔یہ سیلاب شدید بارشوں اور طوفان جیسپر کی وجہ سے آنے والی تیز ہواؤں کے بعد آیا ہے، جس نے گزشتہ ہفتے آسٹریلیا میں لینڈ فال کیا۔محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا کہ آسٹریلوی فوج کو بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.