vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت بیرون ملک اقلیتوں،وکیلوں،صحافیوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ہے،امریکی واچ ڈاگ

0

مذہبی آزادیوں کو مانیٹر کرنے والے امریکی ادارے نے بھارت میں مذہبی آزادیوں کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے  جوبائیڈن انتظامیہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ  اس سلسلے میں بھارت کی طرف سے بیرون ملک مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کا بطور خاص حوالہ دیا گیا ہے۔مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے واچ ڈاگ کے طور پر کام کرنے والے اس امریکی ادارے نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف یو ایس مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔امریکہ میں یو ایس کمیشن انٹر نیشنل ریلیجئیس فریڈم  نامی ادارہ ایک آزاد وفاقی ادارہ ہے۔ اسے بھارتی حکومت کی جانب سے صحافیوں ، وکیلوں کے خلاف سرگرم رہنے حتیٰ کہ انہیں خاموش کرانے پر بھی تشویش ہے۔یو ایس سی آئی آر ایف کے کمیشنر سٹیفن شینیک نے بھارتی حکومت کو مبینہ طور پر کینیڈا میں رہنے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں ملوث بتایا ہے۔ اسی طرح امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گرپت وانت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا بھی ذمہ دار قرار دیا ہے۔ یہ بات گہری تشویش کے لائق ہے۔تاہم اس بارے میں واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے فوری طور پر کوئی جواب دیا ہے نہ تبصرہ کیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کا معمول یہ ہے کہ وہ ان باتوں کی تردید کرتی ہے۔کمشنر کے مطابق 2020 سے لے کر ہر سال اس ادارے نے امریکی دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف امریکہ کے مذہبی آزادیوں کے ایکٹ 1998 کے تحت کارروائی کی جائے۔کیونکہ ایک تشویشناک ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ خیال رہے اس قانون کے تحت بھارت کے خلاف امریکی پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.