vosa.tv
Voice of South Asia!

کھٹمنڈو تمباکو مصنوعات پر پابندی،خلاف ورزی پر دکان سیل ہوگی

0

نیپالی دارلحکومت کھٹمنڈو میں میونسپل کارپوریشن کا تمباکو کی مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی،فروخت،تقسیم اور استعمال پر پابندی کا فیصلہ نافذ ہوگیا۔اس سے قبل کے ایم سی نے 28 نومبر کو اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے 15 دن کا پبلک نوٹس جاری کیا تھا۔کے ایم سی کے ترجمان نوین مانندھار نے کہا کہ گٹکے سمیت تمام قسم کے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال، فروخت اور ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد  کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ٹوبیکو کنٹرول اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2068 BS دفعات کے تحت نافذ العمل ہے۔کے ایم سی اس فیصلے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے سادہ کپڑوں میں میونسپل پولیس کو متحرک کر رہی ہے اگر مانیٹرنگ کے دوران کسی بھی دکان میں تمباکو کی مصنوعات پائی جاتی ہیں تو انہیں دوبارہ ضبط کرنے اور تیسری بار ملنے پر دکان کو بند کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.