نیویارک،کمپٹرولر بریڈ لینڈر کی سی ای او ویلز فارگو کے ریمارکس کی مذمت
نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے سی ای او ویلز فارگو چارلس شارف کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت اس وقت بہتر ہوسکتی ہے جب یونینز کی آزادی کے حقوق کا احترام اور قرض لینے والوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے۔نیو یارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے ویلز فارگو کے قرض دینے کے طریقوں پر کنزیومر فنانشل پروٹیکشن بیورو کی تحقیقات کی رپورٹس کے بعد ایک بیان جاری کیا۔جس میں کمپٹرولر نیویارک نے کہا ہے کہ چارلس شارف کے ریمارکس سے میں سخت مایوس ہوا ہوں۔کنزیومر فنانشل پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ویلز فارگو کے خلاف قرض دینے کے طریقوں میں نسلی امتیاز برتنے کے حوالے سے تحقیقات کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویلز فارگو نے سیام فام قرض لینے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا ں رکھا۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کمپنی یونین ڈرائیوز، یونین مخالف رویے میں غیر جانبدار نہیں رہی جو عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امتیازی سلوک، کارکنان کے حقوق اور معیارات کیلئے بینکوں کو جوابدہ رکھنے کیلئے پرعزم ہوں اور میں اس امر کو یقینی بنانے کیلئے درکار اصلاحات پر زور دیتا رہوں گا کہ بینکنگ کمیشن کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں بلکہ بینکنگ سیکٹر میں حقیقی تبدیلی کا ایک ذریعہ ہے تاکہ نسلی اور صنفی امتیاز کو روکنے میں مدد ملے۔