vosa.tv
Voice of South Asia!

 اسرائیل بین الاقوامی حمایت سے محروم ہوسکتا ہے۔بائیڈن کاانتباہ

0

امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو محصور غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اپنی جنگ میں شہریوں پر اندھا دھند بمباری کے باعث بین الاقوامی حمایت کھونے کا خطرہ ہے۔اسرائیل کی سلامتی امریکہ پر ٹکی ہوئی ہے، لیکن اس وقت اس کے پاس امریکہ سے زیادہ دیگر ممالک کی حمایت موجود ہے،  جس میں یورپی یونین  کے بہت سے ارکان ممالک شامل ہیں۔بائیڈن نے  فنڈ جمع کرنے کے دوران عطیہ دہندگان سے کہا کہ وہ اندھا دھند بمباری سے اس حمایت کو کھونا شروع کر رہے ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق، اسرائیل نے غزہ سے حماس کے جنگجوؤں کے حملے کے جواب میں اپنا حملہ شروع کیا جس نے تقریباً 1,200 افراد کو جاں بحق  اور 240 دیگر کو یرغمال بنا لیا۔ایک سیاسی فنڈ ریزر سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے اسرائیلی کابینہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا،اسرائیلی صدر نے کہا  کہ یہ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے قدامت پسند حکومت ہے ص۔اسرائیل میں یہ حکومت اسے بہت مشکل بنا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کسی فلسطینی ریاست کو "نہیں نہیں کہہ سکتا”، جس کی اسرائیلی سخت گیر، بشمول نیتن یاہو کی حکومت نے مخالفت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.