اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھاری اکثریت سے قرار داد منظور
193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جنگ زدہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی غیر پابند قرارداد کے خلاف چند ووٹوں میں شامل تھے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں 153 ممالک نے جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا، 23نے حصہ نہیں لیا اور 10 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ سعودی عرب کے اقوام متحدہ کے سفیر عبدالعزیز الواسل نے ووٹنگ کے بعد اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قرارداد کے مسودے کی حمایت کی جسے ابھی بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔یہ اس قرارداد کو نافذ کرنے کے لیے بین الاقوامی موقف کی عکاسی کرتا ہے،یہ ووٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل پر غزہ پر اپنے مہینوں سے جاری حملے کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے، جہاں 18,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔