اسلحہ لائسنس کا اجراء اور تجدید ٹریننگ سے مشروط
وفاقی پولیس کی جانب سے اسلحہ لائسنس کا اجراء اور تجدید 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کردی گئی۔
وفاقی پولیس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس سے قبل ٹریننگ لازمی ہوگی، شہری پولیس لائنز کی شوٹنگ رینج پر 2 دن کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ پر لائسنس کا اجرا اور تجدید ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس لائنز شوٹنگ رینج پر شہری معمولی فیس کے بعد فائرنگ کے مقابلے یا اسلحہ استعمال کےلیے آ سکیں گے