vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کاحوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ

0

امریکی وزیر خارجہ انٹونی  بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں فوجی آپریشن اور اس کی مدت کے متعلق بات چیت کر رہے ہیں  حوثیوں کی مالی امداد کم کرنے کیلئے پابندیاں لگائیں گے اور  فوجی کارروائی بھی ممکن ہے۔Font Size

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل حملے نہ صرف اسرائیل اور امریکہ کے لیے بلکہ اُن درجنوں ممالک کے لیے بھی بڑا خطرہ بن گئے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر سامان کی نقل و حمل کے لیے اس بین الاقوامی آبی گزرگاہ پر انحصار کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کئی ملکوں کے بحری جہاز حوثیوں کے حملوں کے خطرے میں آگئے ہیں۔بلنکن نے مزید کہا کہ حوثیوں کی مالی امداد کو کمزور کرنے کے لیے پابندیوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں حوثیوں کے خلاف کسی فوجی کارروائی کو بھی مسترد نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.