vosa.tv
Voice of South Asia!

تمام کمیونٹی کونفرت انگیز جرائم کی حوصلہ شکنی کرنی چائیے،میئر نیویارک سٹی  

0


نیویارک سٹی کے  میئر ایرک ایڈمز  نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہم سب کو  متحد ہوکرمذہبی منافرت اور نفرت انگیز  جرائم کی حوصلہ  شکنی کرنی چاہیے۔ یہ بات انھوں نے سٹی کونسل میں تمام مذاہب کے اکابرین کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرسٹی ہال میں مسلمان،یہودی،کرسچن اور سکھ کمیونٹی کے رہنماوں اور منتخب عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔میئر ایرک ایڈمز  کہنا تھا کہ نفرت انگیز جرائم  کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو قابلِ تشویش ہے لہذا  پولیس اپنا کام کررہی ہے لیکن ایسے سنگین واقعات کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ سب متحد ہوکر رہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ دیں۔اس موقع پر مسلمان،یہودی اور کرسچن کمیونٹی کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سیاسی اور مذہبی اختلافات تو ہمیشہ سے رہیں اور آئندہ بھی رہیں گے لیکن  انھیں استعما ل کرکے تشدد پر اُکسانے والے انسانیت کے دشمن ہیں،ہم سب ایک ہیں اور کسی بھی کمیونٹی پر حملہ ہم سب پر  حملہ تصور ہوگا۔پریس کانفرنس میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی رکن  جینیفر راج کمار اور  بروکلین بورو کے صدر انتونیو ری نیسو بھی  موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہالیڈیز اور کرسمس خوشیاں منانے او ر بانٹنے کے دن ہیں،یہ ایام جینے کی اُمید بن کر آتے ہیں  جبکہ انتونیو ری نیسو نے میئر کی کارکردگی کو سراہا اور انھیں ایک تحفہ بھی دیا۔اس موقع پر  تمام مذاہب کے رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی اپنی کمیونٹی کو بھی یہ ترغیب دیں گے کہ سب مل جل کر اتحادو اتفاق سے رہیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.