vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب:موسم ریاض میں مختلف ثقافتیں یکجا

0

سعودی عرب میں موسم ریاض کی رونقیں اپنے عروج پر ہیں جہاں بلیوارڈ ورلڈ کا روزانہ ہزاروں ملکی اور غیر ملکی رخ کرتے ہیں اور دنیا کے معروف مقامات کے ماڈلز میں دلچسپی لینے سمیت مختلف ممالک کے میوزک سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام موسم ریاض کی رعنائیاں اپنے عروج پر ہیں بلیوارڈ ورلڈ لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے جہاں روزانہ ہزاروں سعودی،پاکستانی اور دیگر غیر ملکی دنیا کے مشہور مقامات کے ماڈلز دیکھنے پہنچتے ہیں اور ایک ہی مقام پر دنیا کی مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ان ماڈلز میں احرام مصر کے علاوہ محبت کی نشانی تاج محل،روم ،سپین ،جاپان ،چین ،مراکش  اور دیگر ممالک کے اہم مقامات شامل ہیں بلیوارڈ ورلڈ میں روزانہ مختلف ممالک کے فنکاروں اور گلوکاروں کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کیے جاتے ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوکر محظوظ ہوتی ہے بلیوارڈ ورلڈ میں چیرلفٹ کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل میں لوگ کشتی رانی کا بھی لطف اٹھاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.