vosa.tv
Voice of South Asia!

لارنس بشنوئی گینگ کے دو رکن دہلی سےگرفتار

0

لارنس بشنوئی گینگ کے دو ممبروں کو دہلی کے وسنت کنج کے قریب ایک مختصر مڈبھیڑ کے بعد گرفتار کر لیاگیا۔دہلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں کی شناخت ہریانہ کے انیش  اور ایک 15 سالہ نوجوان کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں جنوبی دہلی کے علاقے میں ایک مشہور فائیو اسٹار ہوٹل کے قریب جبراً وصولی کے لیے فائرنگ کرنے جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مبینہ طور پر پولیس ٹیم پر مجموعی طور پر پانچ راؤنڈ فائر نگ کی ، جوابی کارروائی میں پولیس نے دو راؤنڈ فائر کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے آرمس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انیش مبینہ طور پر روہتک ضلع میں مسلح ڈکیتی، اسلحہ ایکٹ اور حملہ کے چھ مجرمانہ معاملات میں ملوث تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ 15 سالہ نوجوان اس سے قبل مبینہ طور پر اسی علاقے میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.