نیو یارک البانی یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ
امریکی ریاست نیویارک کے شہر البانی میں یہودی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس کے بعد پولیس نے 28 سالہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی شہری ہے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فائرنگ سے پہلے ملزم نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا تھا جبکہ فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔مذکورہ معاملہ سامنے آنے پر گورنر نیویارک نے فوری طور پر راہب سے رابطہ کیا اور یہودی کمیونٹی کی سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی۔