vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت نے امریکہ کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔جے شنکر

0

 بھارتی وزیر خارجہ  ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکہ کے اس الزام کی تحقیقات کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں امریکہ نے ایک سکھ علیحدگی پسند لیڈر کے قتل کی سازش میں ایک ہندوستانی کا ہاتھ بتایا ہے۔ جے شنکر نے ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے اس معاملے میں ہندوستان کے ساتھ منظم جرائم اور کچھ دیگر سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں جو ہندوستان کی قومی سلامتی سے منسلک ہیں اور ہندوستان کے لئے تشویش کا موضوع ہے۔ اس لیے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کینیڈا کی جانب سے اسی قسم کے الزامات لگائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا نے اب تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں اس لیے اس معاملے میں مزید کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.