جی 7-رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرلیا۔جی 7- گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا۔جی7- رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کا حصول یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔اجلاس میں جی7- رہنماؤں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے یہ اقدام یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کی پالیسی کاحصہ ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پر درآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔