الیکشن کےانعقاد کیلئے تیار ہیں: نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا
نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کے انعقاد کے لیے تیار ہیں۔
یہ بات نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس سے قبل نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختون خوا میں انتخابات کی تیاریوں اور انتخابی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے انتظامی امور پر الیکشن کمیشن کے حکام سے مشاورت کی۔