vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ:تعلیمی میدان میں پوزیشن حاصل کرنے والےطلباء میں ایوارڈ تقسیم

0

سعودی عرب میں میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کی جانب سے تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء میں ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں سفارتی افسران اور کمیونٹی اراکین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔بڑی تعداد میں طلباءو طالبات نھ بھی شرکت کی جبکہ قونصل جنرل خالد مجید تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طالب علموں میں عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ایوارڈ تقسیم کیے گئے پرائمری، انٹرمیڈیٹ،اے لیول،گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ،ڈگری ہولڈرز اور حافظ قرآن کے مجموعی طور پر 180 بچوں میں ایوارڈ دئیے گئے اس موقع پر میمن ویلفیر سوسائٹی کے صدر وسیم عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ بچے مستقبل کے معمار ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا اولین فرض ہے تاکہ ہمارے بچے مزید آگے بڑھ کر اپنا مستقبل تابناک بناسکیں۔قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی طلبا تعلیمی میدان میں خود کو منوارہے ہیں اور ہماری بھی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانی بچوں کو معیاری تعلیمی ماحول سے آراستہ کیاجائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.