پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز شامل کرلیا گیا ہے۔اے ٹی آر کی شمولیت کی تقریب میں امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ نئے پٹرول ایئر کرافٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی سمندری نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز کی شمولیت کی تقریب نیول ایئر بیس پی این ایس مہران میں ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف تھے۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ نئے پٹرول ایئر کرافٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگ اور امن کے دوران سمندری نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا.پاک بحریہ اس طرز کے مزید جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اے ٹی آر پٹرول ایئر کرافٹ اینٹی سب میرین،اینٹی سرفیس اور دیگر میری ٹائم وار فیئر مشنز سرانجام دینےکی صلاحیت کا حامل ہے۔تقریب میں اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت کی