برطانیہ میں شدید سردی،مزید بارشوں اور برفباری کی وارننگ جاری
برطانیہ کے بہت سے علاقوں کو آئس رنک کا سامنا ہے،محکمہ موسمیات نے پورے برطانیہ میں مزید برفباری کی وارننگ جاری کردی۔برطانوی محکمہ موسمیات نے ایسٹ مڈلینڈز،ویسٹ مڈلینڈز،انگلینڈ کے شمال اور شمالی اور وسطی ویلز کے بیشتر علاقوں میں برفباری کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا ہے۔انگلینڈ اور ویلز میں بارش کا امکان ہے جس میں برف باری سے کچھ وسطی اور شمالی حصے متاثر ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ مشرقی اسکاٹ لینڈ کو سردیوں کی بارشوں اور برفباری کے لیے تیار رہنا پڑے گا۔شمال مشرقی علاقوں میں رات بھر برف باری اور بارش ہوگی،جب کہ شمال مغربی علاقوں میں شدید سردی اور برف پڑنے کے امکانات ہیں۔بریک ڈاؤن کے ترجمان سائمن ولیمز نے کہا کہ ملک کے شمالی حصوں میں آج برفباری کا امکان ہے، انہوں نے مزید کہاہم شمالی حصوں میں انتہائی خطرناک برفانی حالات کی توقع کررہے ہیں۔نیشنل ہائی وے کے نیٹ ورک مینیجر ڈیل ہپکِس نے کہا ہے دوران سفر اپنی گاڑی میں ٹارچ اور گرم کپڑے اور ضروری اشیاء کی کٹ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔