vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا میں200 معزور بچوں نے پارلیمنٹ کادورہ کیا 

0

سری لنکا میں معذور افراد کے لیے پارلیمانی کاکس کی دعوت پر، تقریباً 200 معذور بچوں نے پارلیمنٹ کا دورہ کیا،جہا ں  انھو ں  نے پارلیمینٹری کاکس فار پرسنز ود ڈس ایبلٹیز کے چیئرمین سے ملاقات کی۔طلباء کا گروپ پارلیمنٹ کی پبلک گیلری میں پہنچا جہاں اسپیکر مہندا یاپا ابی وردینا نے ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں یہ واقعی ایک قابل ذکر لمحہ ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اس طرح کا واقعہ رونما ہوا ہے اور ملک بھر میں موجود تمام معذوروں اور ہر معذور بچے کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آنے والی تمام کوششوں میں ان کی بے پناہ کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔ پارلیمانی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پبلک سروس سیکشن نے ان بچوں کے لیے پارلیمانی عمل سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کو ڈس ایبلٹیز آرگنائزیشنز جوائنٹ فرنٹ کی چیئرپرسن مسز رسانجلی پاتھیراج نے ترتیب دیا تھا۔ اس موقع پر کئی اراکین اسمبلی اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.