بھارتی گاؤں میں چیتے کا بچوں پر حملہ،ایک بچی جاں بحق
بھارت میں ایک گاؤں میں چیتے نے بچوں پر حملہ کردیا۔8 سالہ انوشکا شام کے وقت کھیلنے نکلی تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے ہوئے چیتے نے حملہ کیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔یہ واقعہ بھارت کے بلرام پور کے ایک گاؤں میں پیش آیا،بعدازں بچی کی لاش جنگل سے برآمد ہوئی۔محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل افسر نے کہا کہ بچوں کے چیخنے سے لوگوں کی توجہ مبذول ہوئی، گاؤں والوں نے چیتے کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بچی کے ساتھ غائب ہو گیا۔ محکمہ جنگلات کو تلاش کے دوران بچی کی مسخ شدہ لاش ملی، محکمہ نے کہا ہے کہ کھیتوں میں اور اس کے آس پاس دیہاتیوں کی مدد سے چیتے کو تلاش کر رہے ہیں۔دوسری جانب بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی، رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران علاقے میں چیتے کے حملوں میں دو بچیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ نے محکمہ جنگلات کی ٹیم کو موقع پر بھیجا اور جلد از جلد چیتے کو پکڑنے کا حکم دیا ہے۔