vosa.tv
Voice of South Asia!

تنزانیہ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی،47 افراد جاں بحق 80زخمی

0

تنزانیہ میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں،اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔تباہ کن سیلاب نے تنزانیہ پر قیامت ڈھادی ہے،مختلف حادثات میں47 افراد جاں بحق  اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ضلعی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت ڈوڈوما سے تقریباً 300 کلومیٹر شمال میں واقع قصبے کاٹیش میں شدید بارش نے تباہی مچادی ہے،شمالی تنزانیہ کے علاقے مانیارا میں شدید بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔متاثرہ علاقے میں سڑکیں،پُل اور مکانات سب سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں،مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے،کئی سڑکیں کیچڑ،پتھروں اور اکھڑے ہوئے درختوں کے باعث بند ہوگئی ہیں۔تنزانیہ میں سیلاب کو سب سے بڑا قدرتی خطرہ کہا جاتا ہے،جس سے ہر سال ہزاروں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ تنزانیہ کی خاتون صدر سامعہ سلوہ حسن ان دنوں COP28 موسمیاتی کانفرنس کے لیے دبئی میں ہیں،جہاں سے انھوں نے قدرتی آفت سے متاثر ہونے والوں سے اظہار تعزیت کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.