vosa.tv
Voice of South Asia!

موسمیاتی تبدیلی کےاثرات برفیلے پہاڑوں پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے

0

انسان نے جہاں ترقی کے ساتھ زندگی کو سہل بنایا وہیں ترقی کی اس دوڑ میں ایسے اقدامات کیے جس نے قدرتی نظام کو تہہ وبالا کرکے رکھ دیا جس کا نتیجہ موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں بارشوں،طوفانوں،سیلابوں کی صورت دنیا بھگت رہی ہے۔اب اس کے اثرات نےدنیا کے سب سے بڑے گلیشیئر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔اب موسمیاتی تبدیلی کے اثرات برفیلے پہاڑوں پر بھی ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور بحر انٹارٹکا میں دنیا کے سب سے بڑے گلیشیئر نے ہلنا شروع کردیا ہے۔یہ گلیشیئر جو چار ہزار اسکوائر کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور رقبے کے لحاظ سے امریکی شہر نیویارک سے بھی تین گنا بڑا ہے آج سے 30 سال قبل انٹارٹک کی ساحلی پٹی سے جدا ہوا تھا۔سائنسدانوں نے ان تبدیلیوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ کوڈ مین گلیشیئر کو فوکس کرتے ہوئے دیکھا جائے تو انٹارٹک کے گلیشیئرز کا ردعمل کافی غیر متوقع اور تیز ہوتا ہے اور حالیہ سالوں میں اس میں خطرناک حد تک تبدیلیاں ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس چیز نے ہمیں متجسس کیا وہ کوڈ مین گلیشیئرز کے پڑوس میں واقع دیگر دیو ہیکل برفانی تودوں کے عدم ردعمل سے ہوا،جو جزیرہ نما انٹارٹکا کی مغرب کی جانب واقع ہیں۔ جس سے ہمیں یہ بات سمجھنے میں مدد ملی کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی اس اہم اور حساس پولر ریجن کو متاثر کررہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.