vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:شاعر فکروفن ظفر اقبال کے پہلے شعری مجموعے اقبالیات ظفر کی رونمائی

0

سعودی عرب میں ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی جانب سے تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا جس میں شاعر فکروفن ظفر اقبال کے پہلے شعری مجموعے اقبالیات ظفر کی رونمائی کی گئی۔سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب رونمائی میں سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر توصیف خاور مہمان خصوصی تھے جبکہ نامور ادیب اور شاعر ڈاکٹر ریاض چوہدری نے تقریب کی صدارت کی،تقریب میں دیگر شعراء کرام اور شخصیات بھی شریک تھیں۔نوجوان شاعر ظفر اقبال کے پہلے شعری مجموعے اقبالیات ظفر کے حوالے سے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے اسے اردو ادب میں ایک شاندار اضافہ قرار دیا کتاب کے مصنف ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ اصلاحی شاعری کو پیش کریں تاکہ لوگوں میں معاشرے کو سدھارنے کی سوچ بیدار ہوسکے سفارت خانہ پاکستان کےقونصلر توصف خاور حلقہ فکروفن کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری جنرل سیکرٹری وقار نسیم وامق،قلب عباس اوردیگر کا کہنا تھا کہ اردو ادب کی ترویج کے لئے سعودی عرب میں موجود شاعروں اور ادیبوں نے ہمیشہ بڑی خدمت کی ہے اور ادب کی دنیا میں اردو شاعری ایک منفرد مقام رکھتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.