vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:سعودی عرب میں نور ریاض فیسٹول کا آغاز ہوگیا

0

سعودی عرب میں نور ریاض فیسٹول کا آغاز ہوگیا بلندوبالا عمارتیں جگمگاتی لیزر لائٹس سے روشن ہوگئیں ملکی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نور ریاض کی مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں نور ریاض کا تیسرا ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جو سولہ دسمبر تک جاری رہے گا۔نور ریاض کے زیر اہتمام ہونے والی مختلف سرگرمیوں میں شہر کے مختلف علاقوں اور پارکس میں لیزر لائٹس کے ذریعے آرٹس کے نمونوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے جبکہ دارالحکومت ریاض کے تمام بڑی بلند و بالا عمارتوں کو بھی تھری ڈی لیزر لائٹس سے سجایا گیا ہے جہاں دلکش اور خوبصورت روشنیاں دیکھنے والوں کو محظوظ کر نے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہیں اس کے علاوہ بچوں کی دلچسپی کے لئے اسکیٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے جارہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.