vosa.tv
Voice of South Asia!

چیلسی میں کوڑے دان سے خاتون کی لاش برآمد

0

مین ہیٹن کے علاقہ چیلسی میں خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق دوپہر دو بجے  لاش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی،خاتون کی لاش کوڑے دان سے نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین کیا جاسکے گا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران اپارٹمنٹ کے ایک رہائشی نے بیان دیا کہ متوفیہ مذکورہ عمارت کی رہائشی نہیں،ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ متوفیہ یہاں کیسے پہنچی تھی لہذا تحقیقات جاری ہیں،جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.