vosa.tv
Voice of South Asia!

ایسٹ فلیٹ بش،37 سالہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

0

جمعہ کے روز بروکلین میں موجود لانڈری میں37 سالہ شخص گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ ایسٹ فلیٹ بش میں کلیرینڈن روڈ پر مقامی وقت کے مطابق شام5 بج کر45 منٹ پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کو متعدد گولیاں ماریں۔متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لیے کنگز کاؤنٹی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا،اسپتال انتظامیہ نے بھی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.