کم عمر فلسطینی ویلاگربمباری میں بھی مسکراتا رہا، وڈیو وائرل
غزہ: غزہ میں7 روز کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے،کم عمر فلسطینی ولاگر رمضان محمود کی شدید بمباری کے دوران بہادری کے ساتھ مسکرانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔رمضان محمود انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو کرنے کیلئے ویڈیو بنارہا تھا کہ اس دروان اسرائیلی بمباری کی آوازیں اس کے بیک گراؤنڈ میں سنائی دیں۔رمضان محمود اس وقت بالکل بھی خوفزدہ نظر نہیں آیا بلکہ اس دوران ویڈیو میں مسلسل مسکراتا رہا،جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ ان کی ہمت کی داد دیتے نظر آرہے ہیں۔7 اکتوبر کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، قطر اور مصر کی ثالثی میں 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔