امریکی ریاست میں متضاد جنس و رنگت کا حامل لابسٹر دریافت
مین:امریکی ریاست مین میں متضاد جنس و رنگت کا حامل لابسٹر دریافت ہوا ہے۔مین میں پکڑا گیا ایک لابسٹر کچھ غیر معمولی خصوصیات کی وجہ سے آن لائن توجہ مبذول کروا رہا ہے۔اس لابسٹر کا رنگ آدھا سرخ اور آدھا نیلا ہے اور رنگ ہی نہیں بلکہ جنس کے لحاظ سے بھی یہ آدھا نر ہے اور آدھا مادہ ہے۔اس لابسٹر کا نام مشہور امریکی گلوکار و موسیقار ڈیوڈ بووی کی دوہری جنسی شخصیت اورمتضاد آنکھوں کے رنگوں پر بووی رکھا گیا ہے۔نیو انگلینڈ ایکویریم کے ماہر حیاتیات جارڈن بیکر کے مطابق 50 ملین میں سے صرف1 لابسٹر ایسا ہوتا ہے جس کی دوہری جنس اور رنگت ہوتی ہے۔جارڈن نے مزید کہا کہ لابسٹر کی یہ متضاد خصوصیات ایمبریو میوٹیشنز ہیں یا اس میں جینیاتی نشوونما میں تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔بووی کو ایسے ایکویریم میں عطیہ کیا جائے گا جہاں پہلے سے ہی غیر معمولی رنگوں کے متعدد لابسٹر رہتے ہیں۔