برطانیہ میں سرد موسم کے باعث ایمرجنسی ڈکلئیرڈ،بے گھر افراد کو ہنگامی رہائش فراہم کرنے کی تیاری
لندن:برطانیہ ان دنوں شدید سردی کی زد میں ہے،لندن میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔سردموسم کے آغاز کے ساتھ نورو وائرس کے کیسز میں گزشتہ برس کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انگلینڈ،اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے لیے برفباری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔بعض مقامات پر چار انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔آج رات بعض مقامات پر درجہ حرارت منفی9 تک گرسکتا ہے۔گزشتہ ہفتے نورو وائرس کی علامات والے351 مریض اسپتالوں میں داخل تھے۔مئیر لندن صادق خان نے شدید سرد موسم کے سبب ایمرجنسی ڈکلئیرڈ کر دی ہے۔صادق خان نے بےگھر افراد کو رات بسر کرنے کے لئے ہنگامی رہائش فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔میئر لندن نے مزید کہا کہ آئندہ چند دنوں تک بے گھر افراد کے لئے رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔ نیشنل گرڈ نے کل سے بلیک آؤٹ اسکیم بھی متعارف کرا دی۔اسکیم کے تحت شام ساڑھے4 سے6 بجے تک بجلی استعمال نہ کرنے والے صارفین کو رقم ادا کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکیم سے اسمارٹ میٹر والے رجسٹرڈ صارفین ہی مستفید ہوسکیں گے۔