نیویارک میں 3سالہ معصوم بچہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق
نیویارک کے علاقے کوئینز میں گاڑی کی ٹکر سے ایک تین سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کوئنز میں ایک کار کی ٹکر سے تین سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ واقعہ شام 7 بجے کے قریب 41 ایونیو کے پاس کالج پوائنٹ بلیوارڈ فلوشنگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق پارکنگ سے باہر نکلنے والی ایک سفید رنگ کی گاڑی کے پیچھے بچہ بھاگ رہا تھا۔ بچے کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔