vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت ہردیپ سنگھ نجار قتل کیس کی تحقیقات کو سنجیدہ لے۔کینیڈا

0

ایک اور سکھ رہنما کے قتل کی سازش سے متعلق امریکی انکشاف کے بعد کینیڈا نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کردیا ہے۔ کینیڈا میں 18 جون کو قتل ہونے والے خالصتان کے حامی سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجارکے حوالے سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا سے آنے والی خبریں اس بات کی مزید نشاندہی کرتی ہیں اور ہم شروع سے ہی اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔امریکی محکمہ قانون نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں 52 سالہ بھارتی شہری نکھل گپتا پر چارج شیٹ بھی عائد کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کا اہلکاراس قتل کیلئے نکھل گپتا کو ہدایات دے رہا تھا اور اسی اہلکار نے کینیڈا میں سکھ رہنما نجار سنگھ کو قتل کروایا۔امریکا کی جانب سے یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب تقریبا 2 ماہ قبل کینیڈا کا کہنا تھا کہ جون 2023 میں وینکوور کے مضافاتی علاقے میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا ’قابل اعتماد‘ الزام ہے۔کینیڈین وزیراعظم نے تحقیقات میں تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم معاملے کی تہہ تک پہنچ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.