vosa.tv
Voice of South Asia!

فلسطینی طلباء پر فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی پر 10ہزار ڈالر انعام کا اعلان

0

امریکا میں مسلم شہریوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے گروپ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں ایک یونیورسٹی کے قریب 3فلسطینی طلبا پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے اطلاع دینے والے کو 10ہزار ڈالر انعام میں دئیے جائیں گے۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنزنے ورمونٹ میں ریاستی اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کریں۔برلنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے تینوں فلسطینی طالب علموں کی عمریں 20سال کے لگ بھگ ہیں جنہیں تمام طبی سہولیات فراہمی کی جارہی ہیں جن میں سے 2 کی حالت مستحکم ہے جبکہ ایک طالب علم شدید زخمی ہے۔طلبا تھینکس گیونگ کی چھٹی کے لیے برلنگٹن میں فیملی ڈنر پر جا رہے تھے کہ سفید فام شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔فلسطینی وزارت خارجہ نے امریکا میں فلسطینی طلبا پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ سی اے آئی آر کے نیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد عواد نے بیان میں کہا کہ ہم نے حالیہ ہفتوں میں مسلم مخالف اور فلسطینی مخالف نفرت اور تشدد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے۔مقامی، ریاستی اور قومی قانون نافذ کرنے والے حکام کو فائرنگ میں 3فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے ممکنہ تعصبی مقصد کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.