
امریکی صدر کادبئی میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت سے انکار
امریکہ:امریکی صدر جو بائیڈن دبئی میں اقوام متحدہ کے 30نومبر سے شروع ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس کوپ 28 میں شرکت نہیں کریں گے۔وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نےنام ظاہر کئے بغیر بتایا کہ صدر جو بائیڈن اقوام متحدہ کے 2ہفتے تک جاری رہنے والے کوپ 28سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے ۔اقوام متحدہ کا ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس 30نومبر سے 12دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔