vosa.tv
Voice of South Asia!

اگلے پانچ سال بھارت کی ترقی کے لیے اہم ہیں،نریندر مودی

0

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ  اگلے پانچ سال ریاست کی ترقی کے لیے اہم ہیں اور وہ  تلنگانہ میں تبدیلی کی لہر دیکھ رہے ہیں،مودی نے کہا کہ پہلی بار تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنے گی اور پسماندہ طبقہ کا لیڈر وزیر اعلیٰ ہوگا۔حیدرآباد کے اندرا پارک میں این ٹی آر اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر بھاتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کریم نگر کے لوگوں نے حضور آباد ضمنی انتخاب میں وزیر اعلیٰ اور بھارت راشٹرا سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کی شکست کا ٹریلر دکھایا۔اب اسمبلی الیکشن میں آپ انہیں گھر بھیجنےجارہے ہیں۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنانا بہت ضروری ہے،کیونکہ 2024 میں بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار آئے گی اور ڈبل انجن والی حکومت کی تشکیل سے ریاست میں ترقی اور پیشرفت میں تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا،ہم دکھائیں گے کہ تلنگانہ کس طرح ملک میں نمبر ایک بنے گا۔ہر ریاست سمیت ملک کی ترقی ہمارے لیے اہم ہے۔اگر آپ بی آر ایس کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں۔بی آر ایس اور کانگریس دونوں خاندانی پارٹیاں ہیں اور وہ اعلیٰ عہدے پرصرف اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں ہی سوچ سکتے ہیں،لیکن آپ کے بچوں کے بارے میں نہیں۔ وہ بچوں کا مستقبل تباہ کر دیں گے۔وہ دونوں ایک جیسے ہیں۔ان سے ہوشیار رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.