چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے عدت میں نکاح کامعاملہ
اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح میں اہم پیش رفت ،،بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاورمانیکا نے اسلام آباد سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا،دائر درخواست میں بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے کی استدعا کردی۔خاور مانیکا نے اپنی درخواست کے ساتھ چار گواہوں کی لسٹ بھی منسلک کی ،جن میں خاور فرید مانیکا خود، مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف شامل ہیں۔ خاور مانیکا نے دائر درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ ہم 1989 سے ہنسی خوشی شادی شدہ زندگی گزار رہے تھے، ہماری زندگی میں عمران خان پیری مریدی کی آڑ میں داخل ہوا۔خاور مانیکا نے اپنا بیان سول جج کی عدالت میں ریکارڈ کرایا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے غیرشرعی نکاح کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے دوران عدت نکاح کرکے گناہ کیا اور فراڈ پر مبنی شادی کی.