vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں گلوبل انفارمیشن سیکورٹی سوسائٹی سمینار کا انعقاد

0

سعودی عرب میں گلوبل انفارمیشن سیکورٹی سوسائٹی فار پروفیشنلز آف پاکستان کی جانب سے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی ٹی ماہرین کی بڑی تعداد شریک تھی
سعودی دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں گلوبل انفارمیشن سیکورٹی سوسائٹی فار پروفیشنلز آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں پاکستانی سفیر احمد فاروق مہمان خصوصی تھے سمینار سے سوسائٹی کے صدر سید سجاد بخاری،محمد غزالی،محمد ولید خالق،سہیل اختر، ماجد معیز الدین سمیت دیگر نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سائبر سکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ سعودی عرب سائبر سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہیں جبکہ پاکستان میں یونی ورسٹیوں کو چاہئے کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق طلباء کو سائبر سیکورٹی کے علوم سے ہمکنار کریں تاکہ وہ سعودی عرب کی آئی ٹی انڈسٹری میں اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں سعودی عرب میں ایک انقلاب آیا ہوا ہے اور سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور ماہرین کو سعودی عرب میں وسیع مواقعے فراہم ہو رہے ہیں جس سے یقیناََ پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونگے اور اسکے پاکستانی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے سمینار سے عمران ہشام ،منیب عمران شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ سفیر پاکستان احمد فاروق نے سوسائٹی کے عہدیداروں کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.