vosa.tv
Voice of South Asia!

اموات اور نقل مکانی میں اضافہ، یو این چیف کا جنگ بندی پر اصرار

0

غزہ: غزہ کے الشفا ہسپتال سے 31 نومولود بچوں کو عالمی ادارہ صحت کی مدد سے محفوط جگہوں پر پہنچا دیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ علاقے میں لوگوں کی مدد کے لیے جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے غزہ کی 23 لاکھ آبادی کی بنیادی کو درپیش حالات میں بہتری لانے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ ان میں 17 لاکھ لو گ بے گھر ہو چکے ہیں۔سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں بچوں اور خواتین سمیت بہت بڑی تعداد میں شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں اور یہ صورت حال ناقابل قبول ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اب بند ہونا چاہیے۔انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر وولکر تُرک نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ میں پیش آنے والے دہشت ناک واقعات ناقابل بیان ہیں۔ سکولوں میں پناہ لینے والے لوگ حملوں میں مارے جا رہے ہیں، ہزاروں افراد کو جان بچانے کے لیے الشفا ہسپتال سے نکلنا پڑا اور لاکھوں لوگ جنوبی غزہ کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ عام شہریوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت بنیادی تحفظ کی ضمانت ملنی چاہیے اور اس کی عدم پاسداری جنگی جرم کے مترادف ہو سکتی ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.