vosa.tv
Voice of South Asia!

مودی انتخابات میں کرتے ہیں لوگوں کو بھڑکانے کی بات، گہلوت

0

دہلی:راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی  پر انتخابات میں ذات پات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو انتخابات میں مسائل پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ وہ صرف لوگوں کو بھڑکانے اور توجہ ہٹانے کی بات کرتے ہیں۔کانگریس کی گارنٹی یاترا کے اگلے مرحلے کے آغاز کے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت  نے کہا کہ مودی مسائل پر بات نہیں کرتے اور لوگوں کو بھڑکانے والی بات کرتے ہیں جب کہ کانگریس ریاست میں ترقی اور گڈ گورننس کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ انتخابات میں کانگریس کا ایشو ترقی کا مسئلہ ہے جب کہ یہ لوگ مذہب اور ذات پات کے نام پر ایشو مسلط کر رہے ہیں اور لوگوں کو مشتعل کر رہے ہیں جو اچھی روایت نہیں ہے۔انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو ترقی کے معاملے پر بحث کرنی چاہیے لیکن یہ لوگوں کو مذہب اور ذات کے نام پر الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.